مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غزہ اور لبنان میں صہیونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکام فلسطین اور لبنان سمیت خطے میں بدامنی اور جارحیت کے لئے ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
اسرائیل میں کنیسٹ کے انتخابات اور ایرانی مداخلت کے ذریعے انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کے امکان سے متعلق اسرائیلی حکام کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے بقائی نے کہا کہ ان کے خیال میں وہاں انتخابات نہیں بلکہ مختلف گروہوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ جرائم اور قتل و غارت کرنے کا مقابلہ ہو رہا ہے۔ ان گروہوں کے درمیان مقابلہ اس بات پر ہے کہ کون دوسرے سے زیادہ جرائم کا ارتکاب کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے لیے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس حکومت کی قیادت کون سنبھالتا ہے، جس کی تاریخ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے خطے کو تشدد اور قتل و غارت کے سوا کچھ نہیں دیا۔ صہیونی حکومت فالس فلیگ آپریشن میں مہارت رکھتی ہے۔
آپ کا تبصرہ